المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ : نَا ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، ذِمَّةُ الْمُسْلِمِينَ وَاحِدَةٌ يَسْعَى بِهَا أَدْنَاهُمْ ، مَنْ أَخْفَرَ مُسْلِمًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ إِلَّا هَاشِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔ مسلمانوں کا دیا ہوا امان و ذمہ ایک ہی ہے، ان کا ادنیٰ شخص بھی اس (امان) کو دے سکتا ہے۔ جس نے کسی مسلمان کے عہد و پناہ کو توڑا تو اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، قیامت کے دن اس سے نہ کوئی فرض قبول کیا جائے گا اور نہ نفل۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو سعد بقال سے یہ حدیث صرف ہاشم نے روایت کی ہے، اس میں ضرار بن صرد منفرد ہیں۔“