المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : كَانَ جَدْيٌ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ تُرْضِعُهُ أُمُّهُ فَتَرْوِيهِ ، فَانْفَلَتَ يَوْمًا ، فَرَضَعَ غَنَمًا كَثِيرَةً ، فَلَمْ يَرْوَ ، فَأُوحِيَ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ : أَنَّ مَثَلَ هَذَا الْجَدْيِ مَثَلُ قَوْمٍ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ ، يُعْطَى الرَّجُلُ مَا يَكْفِي الْأُمَّةَ أَوِ الْقَبِيلَةَ فَلَا يَشْبَعُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ وَأَبُو عَوَانَةَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ I " .
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل میں ایک بکری کا بچہ تھا جسے اس کی ماں دودھ پلاتی تو وہ سیر ہو جاتا۔ ایک دن وہ چھوٹ کر نکل گیا اور بہت سی بکریوں کا دودھ پی گیا، مگر سیر نہ ہوا۔ تب ان میں سے ایک آدمی کی طرف وحی کی گئی کہ اس بکری کے بچے کی مثال ان لوگوں کی سی ہے جو تمہارے بعد آئیں گے، کہ آدمی کو اتنا دیا جائے گا جو پوری امت یا پورے قبیلے کے لیے کافی ہو، پھر بھی وہ سیر نہ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن سائب سے شعیب بن صفوان اور ابو عوانہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو عوانہ سے یحییٰ بن حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“