المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ قَالَ : [ نَا ] شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ كَلْبَةً كَانَتْ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ مُجِحًّا ، فَضَافَ أَهْلَهَا ضَيْفٌ ، فَقَالَتْ : لَا أَنْبَحُ ضَيْفَنَا اللَّيْلَةَ ، فَعَوَى جِرَاؤُهَا فِي بَطْنِهَا ، فَأُوحِيَ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ : أَنَّ مَثَلَ هَذِهِ الْكَلْبَةِ مَثَلُ أُمَّةٍ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ ، تَسْتَعْلِي سُفَهَاؤُهَا عَلَى عُلَمَائِهَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ وَأَبُو عَوَانَةَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ I " .
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل میں ایک حاملہ کتیا تھی، (ایک رات) اس کے مالکوں کے ہاں ایک مہمان آیا تو کتیا نے (اپنے جی میں) کہا: ’آج رات میں اپنے مہمان پر نہیں بھونکوں گی۔‘ چنانچہ اس کے پیٹ میں اس کے بچے بھونکنے لگے۔ تب ان میں سے ایک آدمی کی طرف وحی کی گئی کہ اس کتیا کی مثال اس امت کی سی ہے جو تمہارے بعد آئے گی، جس کے بے وقوف لوگ اس کے علماء پر غالب آ جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن سائب سے شعیب بن صفوان اور ابو عوانہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو عوانہ سے یحییٰ بن حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“