المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5593
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ قَالَ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعُصْفُرِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ ذِي رَحِمٍ يَأْتِي ذَا رَحِمِهِ ، يَسْأَلُهُ فَضْلًا أَعْطَاهُ اللهُ إِيَّاهُ ، فَيَبْخَلُ عَلَيْهِ إِلَّا أَخْرَجَ اللهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ جَهَنَّمَ حَيَّةً يُقَالُ لَهَا : شُجَاعٌ يَتَلَمَّظُ ، فَيُطَوَّقُ بِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعُصْفُرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو رشتہ دار اپنے کسی رشتہ دار کے پاس آ کر اس سے اس مال و فضل میں سے کچھ مانگے جو اللہ نے اسے عطا فرمایا ہے اور وہ اس کے ساتھ بخل کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لیے جہنم سے ایک سانپ نکالے گا جسے «شجاع» کہا جاتا ہے، وہ (غصے سے) زبان لپلپا رہا ہوگا، پھر اسے اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند سے اسحاق بن ربیع عصفری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“