المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5592
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ قَالَ : ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةُ سُنْدُسٍ ، فَمَا رَأَيْنَاهُ مُنْذُ زَمَانٍ أَجْمَلَ مِنْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ ، فَقَامَ فَزِعًا فَوَضَعَهَا ، ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فِي بُرْدِ حِبَرَةٍ ، فَقَالَ : الْحَرِيرُ لِبَاسُ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ ﷺ نے سندس (باریک ریشم) کا جبہ پہن رکھا تھا، ہم نے مدت سے آپ ﷺ کو اس دن سے زیادہ خوب صورت نہیں دیکھا تھا۔ پھر آپ ﷺ گھبرا کر کھڑے ہوئے اور اسے اتار دیا، پھر حبرہ کی (یمنی) چادر پہن کر ہمارے پاس آئے اور فرمایا: ”ریشم اہلِ جنت کا لباس ہے، جو اسے دنیا میں پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے عیسیٰ بن عبید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عبدالعزیز بن ابی رزمہ رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“