المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5591
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَزَ فِي الدُّعَاءِ ، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَسْرُوقٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے عاجز وہ ہے جو دعا کرنے میں عاجز رہے، اور لوگوں میں سب سے بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم رحمہ اللہ سے حفص رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، مسروق رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں، اور یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“