المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 559
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ نَدَبَةَ قَالَ : نَا رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ قَالَ :
رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، عَلَيْهِ فَرْوٌ أَحْمَرُ ، فَقَالَ : كَانَتْ لُحُفَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَلْبَسُهَا وَنُصَلِّي فِيهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبٍ .
ترجمہ
راشد ابو محمد حمانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ سرخ رنگ کی ایک پوستین (فر والا لباس) پہنے ہوئے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں ہماری چادریں (ایسی ہی) ہوا کرتی تھیں، ہم انہیں پہنتے تھے اور ان ہی میں نماز ادا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو راشد رحمہ اللہ سے صرف حسن بن حبیب رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔