المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 556
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَمَةَ الْأَفْطَسُ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ طَاوُسٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ بَدَا جَفَا ، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ ، وَمَنْ أَتَى السُّلْطَانَ افْتُتِنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَمَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْقَوَارِيرِيُّ ، وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، وَالنَّاسُ : عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْيَمَانِيِّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص صحرا میں رہنے لگا وہ سخت مزاج ہو گیا، جو شکار کے پیچھے پڑا وہ غافل ہو گیا اور جو حکمران کے پاس آیا وہ فتنے میں پڑ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے، انہوں نے ایوب بن موسیٰ رحمہ اللہ سے، صرف عبداللہ بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے جس کی روایت میں قواریری رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ ابو نعیم رحمہ اللہ اور دیگر لوگوں نے اسے سفیان رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوموسیٰ یمانی رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“