❮
❯
حدیث نمبر: 554
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ قَالَ : نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ .
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ ، فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ ، فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، وَمَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ إِلَّا جَرِيرٌ .
ترجمہ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کی نماز پڑھے تو اس کے لیے ایک قیراط (ثواب) ہے، اور جو جنازے میں اس کے دفن ہونے تک شریک رہے اس کے لیے دو قیراط ہیں، اور جو شخص اس سبزی (لہسن یا پیاز) میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شیبانی رحمہ اللہ سے صرف جریر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 554
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1170، 1167، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21592، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11735، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1267»