المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 553
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا ، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا سُوَيْدٌ وَرِشْدِينُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم اسے (شوال کا چاند) دیکھو تو افطار کرو، پھر اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس (دنوں کی تعداد) مکمل کرو۔“
ان احادیث کو قرہ رحمہ اللہ سے سوید رحمہ اللہ اور رشدین رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔