المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 552
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَامَ عَامَ الْفَتْحِ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ ، ثُمَّ أَفْطَرَ ، وَأَفْطَرَ أَصْحَابُهُ ، فَهُمْ يَتَّبِعُونَ الْأَحْدَثَ فَالْأَحْدَثَ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ النَّاسِخُ الْمُحْكَمُ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے فتحِ مکہ والے سال روزہ رکھا یہاں تک کہ جب آپ ﷺ مقامِ کدید پر پہنچے تو آپ ﷺ نے روزہ افطار فرما دیا اور آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی روزہ افطار کر لیا۔“
(راوی کہتے ہیں کہ) ”پس لوگ رسول اللہ ﷺ کے آخری سے آخری (متاخر) معاملے کی پیروی کرتے ہیں، اور یقیناً یہی ناسخ اور محکم حکم ہے۔“