المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا أَبِي قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ قَتَادَةَ وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ ، فَنَزَعَ يَدَهُ مِنْهُ ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتُهُ ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَبْطَلَهَا ، ثُمَّ قَالَ : يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ لَحْمَ أَخِيهِ كَمَا يَأْكُلُ الْفَحْلُ أَوْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ إِلَّا أَيُّوبُ أَبُو الْعَلَاءِ ، وَلَا عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا [ مُحَمَّدُ بْنُ ] يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ دانتوں سے کاٹ لیا، اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا تو کاٹنے والے کا سامنے کا دانت گر گیا۔ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے (اس دانت کی دیت کو) ساقط قرار دے دیا، پھر فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا گوشت اس طرح کھاتا ہے جیسے سانڈ (اونٹ) کھاتا ہے؟“ یا فرمایا: ”جیسے سانڈ کاٹتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم بن عتیبہ سے ایوب ابو العلاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ایوب سے [محمد بن] یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“