المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5525
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا أَبِي قَالَ : ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : كَتَبَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِجُهَيْنَةَ ، أَنْ لَا نَنْتَفِعَ مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عكيم) ، كما جاء عند أبي داود والترمذي.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہم جہینہ میں تھے تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں لکھ بھیجا کہ ہم مردار (جانور) کی نہ کھال سے فائدہ اٹھائیں اور نہ پٹھوں سے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن میسرہ سے عثمان بن ابی شیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (حکیم) ہے، جب کہ صحیح (عکیم) ہے، جیسا کہ ابوداود اور ترمذی میں آیا ہے۔