المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو وَالْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً وَعِنْدِي جَارِيَةٌ سَوْدَاءُ أَعْجَمِيَّةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ائْتِنِي بِهَا ، فَقَالَ : أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ قَالَ : وَتَشْهَدِينَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ : فَأَعْتِقْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمِنْهَالِ وَالْحَكَمِ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”مجھ پر ایک گردن (غلام) آزاد کرنا لازم ہے، اور میرے پاس ایک سیاہ فام عجمی لونڈی ہے۔“ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لے آؤ۔“ (وہ اسے لے آیا) تو آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”کیا تو گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اور کیا تو گواہی دیتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منہال اور حکم سے ابن ابی لیلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“