المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5506
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّينِيُّ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيُخْرِجَنَّ اللهُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَوْمًا مَا عَمِلُوا خَيْرًا قَطُّ ، فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ بَعْدَ شَفَاعَةِ مَنْ يَشْفَعُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ إِلَّا ابْنُ أَبِي زِنَادٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایسے لوگوں کو ضرور جہنم سے نکالے گا جنہوں نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی ہوگی، پھر شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کے بعد انہیں اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرما دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صالح مولیٰ التوأمہ سے ابن ابی زناد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“