المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5507
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ قَالَ : ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيُسَمَّوْنَ فِي الْجَنَّةِ الْجَهَنَّمِيُّونَ ، فَيَدْعُونَ اللهَ أَنْ يُحَوِّلَ عَنْهُمْ ذَلِكَ الِاسْمَ ، فَيَمْحُو اللهُ عَنْهُمْ ، فَإِذَا خَرَجُوا مِنَ النَّارِ نَبَتُوا كَمَا يَنْبُتُ الرِّيشُ .
لَمْ يُرْوَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ .
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کچھ لوگ جہنم سے نکالے جائیں گے تو جنت میں ان کا نام ’جہنمی‘ رکھ دیا جائے گا، پھر وہ اللہ سے دعا کریں گے کہ ان سے یہ نام دور کر دے، چنانچہ اللہ تعالیٰ ان سے یہ نام مٹا دے گا۔ اور جب وہ جہنم سے نکلیں گے تو (اس طرح تروتازہ) اگیں گے جیسے پَر اگتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں فروہ بن ابی المغراء منفرد ہیں۔“