المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5505
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : ثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَلَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ ، وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، وَعَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى : أَبُو شِهَابٍ .
ترجمہ
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز نہ پڑھو اور نہ عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک (نماز پڑھو)، اور کوئی عورت تین دن (کی مسافت) کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے، اور پھوپھی کے ہوتے ہوئے بھتیجی سے اور خالہ کے ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح نہ کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم سے ابن ابی لیلیٰ اور عمرو بن قیس ملائی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن ابی لیلیٰ سے روایت کرنے میں ابو شہاب منفرد ہیں۔“