المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا جَدِّي فُرَاتٌ الْقَزَّازُ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ عَمَّكَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ قَالَ : فَانْطَلِقْ فَوَارِهِ . قُلْتُ : أُوَارِيهِ وَهُوَ ضَالٌّ كَافِرٌ ؟ فَقَالَ : انْطَلِقْ فَوَارِ أَبَاكَ ، وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي . فَانْطَلَقْتُ فَوَارَيْتُهُ ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَغْبَرُ ، فَقَالَ : انْطَلِقْ فَاغْتَسِلْ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا كَذَا وَكَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ إِلَّا ابْنُهُ الْحَسَنُ ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا ابْنُهُ زِيَادٌ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب (ابو طالب) فوت ہوئے تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”آپ کے گمراہ چچا فوت ہو گئے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، انہیں دفن کر دو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں انہیں دفن کروں، حالانکہ وہ گمراہ اور کافر تھے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، اپنے باپ کو دفن کر دو، اور میرے پاس لوٹ کر آنے تک کوئی نیا کام نہ کرنا۔“ چنانچہ میں گیا اور انہیں دفن کر دیا، پھر میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو میں گرد آلود تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، غسل کر لو۔“ پھر (غسل کے بعد) میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ ان کے بدلے میرے پاس فلاں فلاں چیز (دنیا کی نعمتیں) ہوں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرات قزاز سے ان کے بیٹے حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن سے ان کے بیٹے زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“