❮
❯
حدیث نمبر: 5491
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : دَخَلْتُ الْبَيْتَ ، فَإِذَا شَيْطَانٌ خَلْفَ الْبَابِ ، فَخَنَقْتُهُ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدَيَّ ، فَلَوْلَا دَعْوَةُ الْعَبْدِ الصَّالِحِ لَأَصْبَحَ مَرْبُوطًا يَرَاهُ النَّاسُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا ابْنُهُ إِسْمَاعِيلُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں گھر میں داخل ہوا تو دروازے کے پیچھے ایک شیطان تھا، میں نے اس کا گلا اس زور سے دبایا کہ اس کی زبان کی ٹھنڈک اپنے ہاتھوں پر محسوس کی، اگر نیک بندے (سلیمان علیہ السلام) کی دعا نہ ہوتی تو وہ صبح اس حال میں کرتا کہ بندھا ہوا ہوتا اور لوگ اسے دیکھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجالد سے ان کے بیٹے اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شعبی سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5491
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 229»»