المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، [ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ] ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : اسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ دِهْقَانًا ، فَسَقَاهُ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ ، فَحَذَفَ بِهِ ، وَقَالَ : إِنِّي لَوْ لَمْ أَتَقَدَّمْ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ لَمْ أَفْعَلْ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا بِأَنْ نَشْرَبَ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَأَنْ نَلْبَسَ الْحَرِيرَ وَالدِّيبَاجَ ، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَنَا فِي الْآخِرَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، وَلَا عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا ابْنُهُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْكِسَائِيُّ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک دہقان (مجوسی زمیندار) سے پانی مانگا تو اس نے انہیں چاندی کے برتن میں پانی پیش کیا، چنانچہ انہوں نے وہ برتن اس کی طرف پھینک دیا اور فرمایا: ”اگر میں اسے ایک یا دو مرتبہ پہلے منع نہ کر چکا ہوتا تو میں ایسا (سخت) کام نہ کرتا۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سونے اور چاندی (کے برتنوں) میں پینے اور ریشم و دیباج پہننے سے منع فرمایا ہے، کیونکہ یہ چیزیں دنیا میں ان (کافروں) کے لیے ہیں اور آخرت میں ہمارے لیے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے فضیل بن غزوان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور فضیل سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں زکریا بن یحییٰ کسائی منفرد ہیں۔“