المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5448
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَدِينِيُّ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ حِينَ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ، فَقَالَ : أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو مؤذن کے اذان دینے کے بعد مسجد سے نکل رہا تھا، تو فرمایا: ”اس شخص نے تو ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن جحادہ سے صرف ابو حفص ابار نے روایت کی ہے، اس میں سریج بن یونس منفرد ہیں۔“