المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5449
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْأَعْلَمُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ وَحُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ ؟ قَالَ : مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ قَالَ : فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ ؟ قَالَ : مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل اچھا ہو۔“ اس نے پوچھا: ”اور لوگوں میں سب سے برا کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل برا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث یونس سے صرف حماد بن سلمہ نے روایت کی ہے۔“