المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5429
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُنَيْنٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ ، أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ ، ثُمَّ لْيَبْنِ عَلَى مَا مَضَى مِنْ صَلَاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : فَإِنْ تَكَلَّمَ أَعَادَ الصَّلَاةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْحٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز کے دوران قے آ جائے یا منہ بھر کر ڈکار کے ساتھ پانی (یا کھانا) اچھل کر آ جائے تو وہ نماز سے پھر جائے اور وضو کرے، پھر اپنی گزری ہوئی نماز پر بنا کرے، بشرطیکہ اس نے بات نہ کی ہو۔“ ابن جریج رحمہ اللہ نے کہا: ”اگر اس نے بات کر لی تو نماز دوبارہ پڑھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“