المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ : نَا عَوْبَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا سُئِلْتَ : أَيَّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى ؟ فَقُلْ : خَيْرَهُمَا وَأَوْفَرَهُمَا ، وَإِنْ سُئِلْتَ : أَيَّ الْمَرْأَتَيْنِ تَزَوَّجَ ؟ فَقُلِ : الصُّغْرَى مِنْهُمَا ، وَهِيَ الَّتِي جَاءَتْ ، فَقَالَتْ : يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ قَالَ : مَا رَأَيْتِ مِنْ قُوَّتِهِ ؟ قَالَتْ : أَخَذَ حَجَرًا ثَقِيلًا فَأَلْقَاهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا ابْنُهُ عَوْبَدٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( الوليد بن شجاع بن الوليد )سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم سے پوچھا جائے کہ موسیٰ علیہ السلام نے دونوں مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی؟ تو کہو: جو ان دونوں میں سے بہتر اور زیادہ پوری تھی۔ اور اگر تم سے پوچھا جائے کہ آپ علیہ السلام نے دونوں عورتوں میں سے کس سے نکاح کیا؟ تو کہو: ان دونوں میں سے چھوٹی سے، اور یہ وہی تھی جس نے آ کر کہا تھا: اے ابا جان! آپ انہیں اجرت پر رکھ لیجیے۔ انہوں نے پوچھا: تم نے ان کی قوت میں سے کیا دیکھا؟ اس نے کہا: انہوں نے ایک بھاری پتھر اٹھایا اور اسے ڈال دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عمران سے ان کے بیٹے عوبد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“
دارالحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”الولید بن شجاع بن الولید“ ہے۔