المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5428
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُنَيْنٍ الْعَطَّارُ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ قَطُّ ، وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ ، إِلَّا أَنْ يُجَاهِدَ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَمَا نِيلَ مِنْهُ شَيْءٌ قَطُّ فَانْتَقَمَهُ مِنْ صَاحِبِهِ إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ مَحَارِمُ رَبِّهِ ، فَيَنْتَقِمُ لِلهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ إِلَّا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج میں سے کسی عورت کو کبھی نہیں مارا، اور نہ اپنے ہاتھ سے کبھی کسی چیز کو مارا، سوائے اس کے کہ آپ ﷺ اللہ کی راہ میں جہاد فرما رہے ہوں۔ اور آپ ﷺ کو جب بھی کوئی تکلیف پہنچائی گئی تو آپ ﷺ نے اس کا اپنے ذاتی طور پر بدلہ نہیں لیا، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کیا جائے، تب آپ ﷺ اللہ کے لیے انتقام لیتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکر بن وائل سے ہشام بن عروہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں علی بن ہاشم منفرد ہیں۔“