❮
❯
حدیث نمبر: 5411
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا ذَكَرَ عَائِشَةَ ، وَحَدَّثَ عَنْهَا قَالَ : حَدَّثَتْنِي الْبَرِيئَةُ ، الْمُبَرَّأَةُ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ بِنْتُ الصِّدِّيقِ ، حَبِيبَةُ حَبِيبِ اللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا أَبُو جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو حَاتِمٍ .
ترجمہ

امام مسروق رحمہ اللہ جب ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کرتے اور ان سے حدیث بیان کرتے تو کہتے: ”مجھے اس پاک دامن خاتون نے حدیث بیان کی جنہیں سات آسمانوں کے اوپر سے بری قرار دیا گیا، جو صدیق (اکبر) کی بیٹی اور اللہ کے حبیب ﷺ کی محبوبہ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے حسن بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن سے ابو جابر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو حاتم اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5411
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 290، 289»