المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ كِتَابَهُ ، فَكَتَبْتُ مِنْهُ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ انْجَفَلَ النَّاسُ قِبَلَهُ فَكُنْتُ فِيمَنِ انْجَفَلَ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ وَجْهَهُ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِوَجْهِ كَذَّابٍ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ أَطْعِمُوا الطَّعَامَ ، وَأَفْشُوا السَّلَامَ ، وَصِلُوا الْأَرْحَامَ ، وَصَلُّوا وَالنَّاسُ نِيَامٌ ، تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِسَلَامٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ إِلَّا عَاصِمٌ . وَالْمَشْهُورُ : مِنْ حَدِيثِ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ .
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب نبی کریم ﷺ مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ ﷺ کی طرف امڈ پڑے، میں بھی انہی لوگوں میں تھا جو امڈ کر گئے، پھر جب میں نے آپ ﷺ کا چہرۂ مبارک دیکھا تو پہچان گیا کہ یہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے، پھر میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! کھانا کھلاؤ، سلام کو عام کرو، رشتہ داریاں جوڑو، اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، (اس کے نتیجے میں) تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے عمرو بن عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو العالیہ سے عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور مشہور وہ روایت ہے جو عوف اعرابی کے طریق سے، زرارہ بن اوفیٰ کے واسطے سے، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔“