❮
❯
حدیث نمبر: 5409
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ كِتَابَهُ ، وَكَتَبْتُ مِنْهُ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ ، فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ ، وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللهُ ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ ، وَتُرِكَتْ صَلَاةُ السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نماز دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ میں اسے (دو رکعت ہی) پڑھا، یہاں تک کہ مدینہ تشریف لے آئے، اور مدینہ میں بھی جب تک اللہ نے چاہا اسی طرح پڑھتے رہے، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں دو رکعتوں کا اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز کو اپنی حالت پر برقرار رکھا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے عمرو بن عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5409
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن عبد الغفار متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن عبد الغفار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 156»»