المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ : دَفَعَ إِلَيَّ جَعْفَرُ بْنُ عَيَّاشٍ الْكُوفِيُّ كِتَابَهُ ، فَكَتَبْتُ مِنْهُ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَزَالُ أَهْلُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يُبَالُوا مَا انْتَقَصَ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاهُمْ فِي أَمْرِ دِينِهِمْ ، فَإِذَا لَمْ يُبَالُوا مَا انْتَقَصَ مِنْ أَمْرِ دِينِهِمْ فِي صَلَاحِ دُنْيَاهُمْ ، فَرُدَّتْ عَلَيْهِمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَقِيلَ لَهُمْ : لَسْتُمْ بِصَادِقِينَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کلمہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہنے والے اس وقت تک خیر میں رہیں گے جب تک وہ اپنے دین کی خاطر اپنی دنیا کے معاملات میں ہونے والی کمی کی پروا نہ کریں؛ پھر جب وہ اپنی دنیا کی درستی کے لیے دین میں ہونے والی کمی کی پروا نہ کریں گے تو ان پر «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» لوٹا دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: ”تم جھوٹے ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں عمرو بن عبدالغفار منفرد ہیں۔“