المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 540
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَامًا ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا ، ثُمَّ مَاتَتْ بِسَرِفٍ ، وَذَلِكَ قَبْرُهَا تَحْتَ السَّقِيفَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ان سے احرام کی حالت میں نکاح فرمایا، اور ان کی رخصتی اس وقت ہوئی جب آپ ﷺ حلال ہو چکے تھے، پھر ان کی وفات مقامِ سرف پر ہوئی اور ان کی قبر وہیں سائبان کے نیچے ہے۔“
اس حدیث کو حسن بن دینار رحمہ اللہ سے صرف شعیب بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔