المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَسَّامٍ - قُرَابَةُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي غَالِبٍ - قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَنَّى الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى ، فَلَمَّا فَرَغَ الْتَفَتَ إِلَى الْقَوْمِ فَقَالَ : هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مَعِي ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : إِنِّي أَقُولُ : مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ .
قَالَ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ : قَدِمَ عَلَيْنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ قَبْلَ الطَّاعُونِ بِالْبَصْرَةِ ، فَحَدَّثَنَا هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ مِنْ مَعْمَرٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : (محمد بن المنهال البصري) والله أعلم .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی، جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ قراءت کی تھی؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں (دل میں) کہہ رہا تھا کہ مجھ سے قرآن میں کشمکش کیوں کی جا رہی ہے!“
یزید بن زریع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”طاعون سے پہلے ایوب سختیانی رحمہ اللہ بصرہ میں ہمارے پاس تشریف لائے تو انہوں نے ہمیں یہ حدیث معمر سے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے ابن اکیمہ سے، انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل بیان کی، پھر میں نے اسے خود معمر سے بھی سنا۔“
دارالحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست (محمد بن المنہال البصری) ہے، واللہ اعلم۔