المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأُبُلِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، وَحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتحِ مکہ کے دن (مکہ میں) داخل ہوئے تو آپ ﷺ کے سر پر سیاہ عمامہ تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام دستوائی سے عمرو بن نعمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمر بن یحییٰ منفرد ہیں، اور (ابو الزبیر سے) مشہور روایت عمار دہنی اور حماد بن سلمہ کی ہے جو انہوں نے ابو الزبیر سے بیان کی ہے۔“