المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5398
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلَا إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ تَرِكَةً وَضَيْعَةً ، وَإِنَّ تَرِكَتِي وَضَيْعَتِي الْأَنْصَارُ ، فَاحْفَظُونِي فِيهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا ابْنُ أَبِي الرِّجَالِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْأَنْصَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”خبردار! ہر نبی کا ایک ترکہ اور ایک جائیداد ہوتی ہے، اور میرا ترکہ اور میری جائیداد انصار ہیں، پس ان کے بارے میں میرا لحاظ رکھنا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے ابن ابی الرجال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمر بن حفص انصاری منفرد ہیں۔“