المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5361
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ الْعَلَّافُ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ : نَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيُّ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي مَيْمُونَةَ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِسَخْلَةٍ أَتَى عَلَيْهَا : أَتَرَوْنَ هَذِهِ هَانَتْ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ عَلَى أَهْلِهَا حِينَ أَلْقَوْهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک بکری کے بچے کے پاس سے گزرے (جسے پھینک دیا گیا تھا) تو فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ جب اس کے مالکوں نے اسے پھینک دیا تو یہ ان کی نظر میں حقیر ہو گیا؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا اللہ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنا یہ بچہ اپنے مالکوں کے نزدیک اس وقت حقیر ہے جب انہوں نے اسے پھینک دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں وہب بن یحییٰ بن زمام منفرد ہیں۔“