المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5360
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو صَاحِبُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ قَالَ : نَا أَشْعَثُ بْنُ أَشْعَثَ السُّلَمِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنِّي لَأَشْفَعُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ مِمَّا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ، مِنْ حَجَرٍ وَمَدَرٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُنَيْسٍ الْأَنْصَارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو وَيُعْرَفُ بِالْقِلَّوْرِيِّ ، بَصْرِيٌّ ، وَأُنَيْسٌ الْأَنْصَارِيُّ الَّذِي رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ عِنْدِي ، وَاللهُ أَعْلَمُ : أُنَيْسٌ الْبَيَاضِيُّ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ ، لَهُ ذِكْرٌ فِي الْمَغَازِي .
ترجمہ
سیدنا انیس انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بلاشبہ میں قیامت کے دن روئے زمین کی ہر چیز کے حق میں شفاعت کروں گا، حتیٰ کہ پتھر اور ڈھیلے کے حق میں بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث انیس انصاری رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں احمد بن عمرو منفرد ہیں، جو قلّوری کے نام سے معروف اور بصری ہیں۔ اور انیس انصاری رضی اللہ عنہ، جنہوں نے یہ حدیث روایت کی ہے، میرے نزدیک، واللہ اعلم، انیس بیاضی رضی اللہ عنہ ہیں جو بنو بیاضہ سے ہیں اور غزوات میں ان کا ذکر ملتا ہے۔“