المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَابِدِيُّ الْمَكِّيُّ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَنْزِلُ كُلَّ لَيْلَةٍ إِذَا بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ فَيَقُولُ : مَنْ يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ ، مَنْ يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ ، مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ . وَرَوَاهُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ ، وَمَعْمَرٌ ، وَمَالِكٌ ، وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَغَيْرُهُمْ مِنْ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہر رات جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے (اپنی شان کے لائق) نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے بخش دوں؟ (یہ سلسلہ) طلوعِ فجر تک رہتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے اعرج سے، ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ جبکہ اسے منصور بن معتمر، معمر، مالک، شعیب بن ابی حمزہ، سفیان بن عیینہ اور زہری کے دیگر شاگردوں نے زہری سے، انہوں نے ابو عبداللہ اغر سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“