المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ : ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَوْ غَيْرِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ؟ فَقَالُوا : مَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا قَيْسٌ ، وَلَا عَنْ قَيْسٍ إِلَّا ابْنُ الصَّلْتِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَخِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یا کسی اور صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتا؟ بلاشبہ یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حصین سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قیس سے ابن الصلت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں ان کے بھتیجے احمد بن حجاج منفرد ہیں۔“