المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5353
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْأُبُلِّيُّ قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ : شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا ، وَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ ، فَسَأَلَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ ، فَأَمَرَاهُ أَنْ يُجِيزَهَا ، وَقَالَا : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُجِيزُ شَهَادَةً فِي الْإِفْطَارِ إِلَّا شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ I " .
ترجمہ
عبدالملک بن میسرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں مدینہ میں موجود تھا اور وہاں سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی تھے، ایک آدمی مدینہ کے حاکم کے پاس آیا اور اس کے سامنے رمضان کا چاند دیکھنے کی گواہی دی، تو حاکم نے اس کی گواہی کے بارے میں سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، ان دونوں نے اسے حکم دیا کہ اس گواہی کو قبول کر لے، اور کہا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے رمضان کا چاند دیکھنے پر ایک آدمی کی گواہی کو جائز قرار دیا، اور رسول اللہ ﷺ عید (افطار) کے چاند کے بارے میں دو آدمیوں کی گواہی کے سوا کوئی گواہی قبول نہیں فرماتے تھے۔““