المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5335
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ : ثَنَا عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ : أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، وَلَا عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَخِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ I " .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہوئے سنا: ”تم میرے لیے ایسے ہو جیسے موسیٰ علیہ السلام کے لیے ہارون علیہ السلام تھے، مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان بن ابی زرعہ سے علی بن عابس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن عابس سے محمد بن صلت کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں ان کے بھتیجے احمد بن حجاج منفرد ہیں۔“