❮
❯
حدیث نمبر: 5296
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي قَيْسٌ أَبُو عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ عَادَ مَرِيضًا فَلَا يَزَالُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى إِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ اسْتَنْقَعَ فِيهَا ، وَإِذَا قَامَ مِنْ عِنْدِهِ فَلَا يَزَالُ يَخُوضُ فِيهَا حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ خَرَجَ ، وَمَنْ عَزَّى أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ مِنْ مُصِيبَةٍ كَسَاهُ اللهُ حُلَل الْكَرَامَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ برابر اللہ کی رحمت میں رہتا ہے، یہاں تک کہ جب اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے، اور جب اس کے پاس سے اٹھتا ہے تو واپس اپنی جگہ پہنچنے تک مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے۔ اور جو شخص اپنے مومن بھائی کو کسی مصیبت پر تسلی دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت و کرامت کے جوڑے پہنائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں ابن ابی اویس منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5296
درجۂ حدیث محدثین: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 297»»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7187، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 288، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2472»