المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ الْأَنْصَارِيُّ - مِنْ وَلَدِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ ، وَمَحْمُودِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَا : خَرَجْنَا يَوْمَ دَخَلَ حُبَيْشُ بْنُ دُلْجَةَ الْمَدِينَةَ بَعْدَ الْحَرَّةِ بِعَامٍ ، فَدَخَلَ الْمَدِينَةَ حَتَّى ظَهْرَ الْمِنْبَرِ ، فَفَزِعَ النَّاسُ فَخَرَجْنَا بِجَابِرٍ فِي الْحَرَّةِ ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ ، فَيَنْكُبُهُ الْحَجَرُ ، فَقَالَ : أَخَافَ اللهُ مَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَهَا مَرَّتَيْنِ ، - أَوْ ثَلَاثًا - قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ ، فَقُلْنَا : يَا أَبَتَاهُ ، وَمَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ أَخَافَ الْأَنْصَارَ فَقَدْ أَخَافَ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ مِنْ جَنْبَيْهِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُحَمَّدٍ ، وَمَحْمُودٍ ابْنَيْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ I " .
محمد بن جابر اور محمود بن جابر رحمہما اللہ بیان کرتے ہیں: ”جس دن حبیش بن دلجہ واقعۂ حرہ کے ایک سال بعد مدینہ میں داخل ہوا، وہ مدینہ میں گھستا ہوا منبر کی پشت تک پہنچ گیا، تو لوگ گھبرا گئے۔ ہم سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کو لے کر حرہ کی طرف نکلے، ان کی بینائی جا چکی تھی اور پتھروں سے ٹھوکریں کھا رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”اللہ اسے خوف زدہ کرے جس نے رسول اللہ ﷺ کو خوف زدہ کیا۔“ انہوں نے ہمارے پوچھنے سے پہلے یہ بات دو یا تین بار دہرائی۔ ہم نے عرض کیا: ”ابا جان! رسول اللہ ﷺ کو کس نے خوف زدہ کیا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے انصار کو خوف زدہ کیا اس نے اس چیز کو خوف زدہ کیا جو میرے ان دونوں پہلوؤں کے درمیان ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد اور محمود، جابر کے دونوں بیٹوں سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں موسیٰ بن شیبہ منفرد ہیں۔“