المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5295
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فِي يَمِينِهِ ، فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ ، كَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ .
I " لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ : I " فِي يَمِينِهِ I " إِلَّا يُونُسُ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، وَطَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى اللَّيْثِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ میں چاندی کی انگوٹھی پہنی، جس میں حبشی نگینہ تھا، اور آپ ﷺ اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندرونی جانب رکھتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”زہری کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں «دائیں ہاتھ میں» کے الفاظ صرف یونس نے بیان کیے ہیں، اور یونس سے اسے صرف سلیمان بن بلال اور طلحہ بن یحییٰ لیثی نے روایت کیا ہے۔“