المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ : نَا أَبُو سَعِيدٍ الشَّقَرِيُّ ، عَنْ زِيَادٍ الْجَصَّاصِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا خَلَعَ أَحَدُكُمْ نَعْلَيْهِ فِي الصَّلَاةِ فَلَا يَخْلَعْهُمَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَيَأْتَمَّ بِهِمَا ، وَلَا مِنْ خَلْفِهِ فَيَأْتَمَّ بِهِمَا أَخُوهُ الْمُسْلِمُ ، وَلَكِنْ يَجْعَلْهُمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجَصَّاصِ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الشَّقَرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں اپنے جوتے اتارے تو انہیں اپنے سامنے نہ رکھے کہ وہ ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنے لگے، اور نہ اپنے پیچھے رکھے کہ اس کا مسلمان بھائی ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھے، بلکہ انہیں اپنے دونوں پاؤں کے درمیان رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جصاص سے ابوسعید شقری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، علی بن جعد اس میں منفرد ہیں، اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“