المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5274
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ : نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : النَّفَقَةُ فِي الْحَجِّ مِثْلُ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، الدِّرْهَمُ بِسَبْعِمِائَةٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ . وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ I " .
ترجمہ
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حج میں خرچ کرنا اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی طرح ہے، (اس میں) ایک درہم سات سو (درہم) کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن سائب سے، انہوں نے علقمہ بن مرثد سے، موسیٰ بن اعین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور ان کے علاوہ دوسروں نے اسے عطاء بن سائب سے، انہوں نے حرب بن زہیر سے، انہوں نے ابن بریدہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“