المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَحْقِرَنَّ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ ، أَنْ يَرَى أَمْرًا عَلَيْهِ فِيهِ مَقَالٌ فَلَا يَقُولُ فِيهِ ، فَيَلْقَى اللهَ قَدْ ضَيَّعَ ذَلِكَ فَيَقُولُ : مَا مَنَعَكَ أَنْ تَقُولَ فِيهِ ؟ فَيَقُولُ : رَبِّي خَشِيتُ النَّاسَ ، فَيَقُولُ : أَنَا كُنْتُ أَحَقَّ أَنْ يُخْشَى .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے آپ کو حقیر نہ سمجھے کہ وہ کوئی ایسا معاملہ دیکھے جس میں اسے کچھ کہنا لازم ہو، پھر وہ اس بارے میں کچھ نہ کہے، اور اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس نے اس (حق گوئی) کو ضائع کر دیا ہو۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے اس معاملے میں بات کرنے سے کس چیز نے روکا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”اے میرے رب! میں لوگوں سے ڈر گیا تھا۔“ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میں اس بات کا زیادہ حق دار تھا کہ مجھ سے ڈرا جاتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ سے عبیداللہ بن عمرو کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“