المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5160
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ قَالَ : نَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : غَيِّرُوا الشَّيْبَ ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ السَّوَادَ ، وَلَا تَشَبَّهُوا بِأَعْدَائِكُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، وَخَيْرُ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ ، وَالْكَتَمُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ سَالِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفید بالوں کو (خضاب سے) بدل دیا کرو، اور انہیں سیاہی کے قریب بھی نہ جانے دو، اور مشرکین میں سے اپنے دشمنوں کی مشابہت اختیار نہ کرو، اور سفید بالوں کو بدلنے کے لیے سب سے بہتر چیز مہندی اور کتم ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے سلم بن سالم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عیسیٰ بن سالم منفرد ہیں۔“