❮
❯
حدیث نمبر: 5126
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ أَبِي أُسَامَةَ يَوْمًا ، فَقَالَ الْمُسْتَمْلِيُّ : خُذْ إِلَيْكَ ، حَدَّثَنِي الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ وَأَبِي الزَّاهِرِيَّةِ ، قَالَا : سَمِعْنَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَحْفِرُ قَبْرًا ، فَقَالَ : مَا تَصْنَعُونَ ؟ قُلْنَا : نَحْفِرُ قَبْرًا لِهَذَا الْأَسْوَدِ ، فَقَالَ : I " جَاءَتْ بِهِ مَنِيَّتُهُ إِلَى تُرْبَتِهِ I " قَالَ أَبُو أُسَامَةَ : تَدْرُونَ يَا أَهْلَ الْكُوفَةِ لِمَ حَدَّثْتُكُمْ بِهَذَا الْحَدِيثِ ؟ لِأَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ خُلِقَا مِنْ تُرْبَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو أُسَامَةَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس سے گزرے جبکہ ہم ایک قبر کھود رہے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم کیا کر رہے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”اس سیاہ فام آدمی کے لیے قبر کھود رہے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی موت اسے اس کی مٹی کی طرف لے آئی ہے۔“ ابو اسامہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اے اہلِ کوفہ! کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہیں یہ حدیث کیوں سنائی؟ اس لیے کہ ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کی مٹی سے پیدا کیے گئے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اسے روایت کرنے میں ابو اسامہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5126
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الأحوص بن حكيم
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه الأحوص بن حكيم وثقه العجلي وضعفه الجمهور «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 42»»