المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 509
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ قَالَ : نَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : أَمْلَى عَلَيَّ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ مِنْ حِفْظِهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَيْسَ عَلَى مُنْتَهِبٍ ، وَلَا مُخْتَلِسٍ ، وَلَا خَائِنٍ قَطْعٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مَعْمَرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی اعلانیہ لوٹ مار کرنے والے، اچک کر لے جانے والے اور خیانت کرنے والے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہے۔“
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف یونس رحمہ اللہ نے، اور یونس رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے اس کی روایت کرنے میں ابو معمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔