المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْغَضِيضِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَنْكِحِ الْمُحْرِمُ ، وَلَا يَخْطُبْ وَلَا يُخْطَبْ عَلَيْهِ ، وَلَا يَبِعْ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ ، وَلَا يَخْطُبْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَأْذَنَ لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا عُمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حالتِ احرام والا شخص نہ اپنا نکاح کرے، نہ (کسی کو) نکاح کا پیغام بھیجے اور نہ ہی اس کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا جائے؛ اور تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے جب تک کہ وہ اسے اجازت نہ دے دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، صرف عمر (بن محمد) رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“