المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : لَمَّا نُهِينَا أَنْ نَبْتَدِئَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَقْدُمَ الرَّجُلُ الْبَدَوِيُّ الْعَاقِلُ ، فَيَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّ رَسُولَكَ أَتَانَا ، فَزَعَمَ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ اللهَ أَرْسَلَكَ ، فَقَالَ : I " صَدَقَ I " ، فَقَالَ : فَبِالَّذِي نَصَبَ الْجِبَالَ ، وَرَفَعَ السَّمَاءَ ، وَبَسَطَ الْأَرْضَ آللهُ أَرْسَلَكَ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ I " ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " صَدَقَ I " ، قَالَ : فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ I " ، قَالَ : فَإِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرٍ فِي السَّنَةِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " صَدَقَ I " ، قَالَ : فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ I " ، قَالَ : فَإِنَّ رَسُولَكَ زَعَمَ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا فِي أَمْوَالِنَا زَكَاةً ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " صَدَقَ I " ، قَالَ : فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ I " ، قَالَ : فَإِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا الْحَجَّ إِلَى الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ، فَقَالَ : I " صَدَقَ I " ، قَالَ : فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ I " ، قَالَ : فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَدَعُ مِنْهُنَّ شَيْئًا ، وَلَا أَجُوزُهُنَّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنْ صَدَقَ الْأَعْرَابِيُّ دَخَلَ الْجَنَّةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ I " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب ہمیں اس بات سے منع کر دیا گیا کہ ہم نبی ﷺ سے (بن پوچھے) خود سوال کی ابتدا کریں تو ہمیں یہ بات پسند تھی کہ کوئی سمجھ دار دیہاتی آدمی آئے اور نبی ﷺ سے سوال کرے اور ہم آپ ﷺ کے پاس موجود ہوں۔ ہم اسی حال میں تھے کہ ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! آپ کا قاصد ہمارے پاس آیا تھا، اس نے کہا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ اللہ نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”تو اس ذات کی قسم جس نے پہاڑوں کو گاڑا، آسمان کو بلند کیا اور زمین کو بچھایا! کیا اللہ نے آپ کو بھیجا ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم پر سال میں ایک مہینے کے روزے فرض ہیں؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہمارے مالوں میں ہم پر زکاۃ فرض ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم میں سے جو شخص بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھے اس پر حج فرض ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں ان میں سے کسی چیز کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ان سے تجاوز کروں گا۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر اعرابی اپنی بات میں سچا نکلا تو جنت میں داخل ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت بنانی سے سلیمان بن مغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“